
امریکہ کی معروف ٹک ٹاک اسٹار کی پراسرار موت پر مداحوں نے شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ٹرک لیڈی ڈرئیوا 2.0 کے نام سے ٹک ٹاک اسٹار بننے والی خاتون کا اصل نام ریچل تھا جس کی اچانک اور پراسرار موت واقع ہوئی ہے ۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ریچل ایک خاتون ٹرک ڈرائیور تھیں جو اپنی ویڈیوز کے ذریعے لوگوں سے اپنے تجربات شیئر کرتی تھی اور ڈرائیونگ کے حوالے سے آگاہی دیتی رہتی تھیں۔
رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ ریچل کی لاش ان کے ہی ٹرک سے برآمد ہوئی ہے جبکہ ان کی موت کی کوئی واضح وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
ریچل کے مداحوں اور دوستوں کی طرف سے اس کی ناگہانی موت پر شدید دکھ کا اظہارکیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News