Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار عرفان خان کی کونسی خواہش ادھوری رہ گئی؟ اہلیہ نے بتادیا

Now Reading:

اداکار عرفان خان کی کونسی خواہش ادھوری رہ گئی؟ اہلیہ نے بتادیا

بالی ووڈ کے سابق لیجنڈری اداکار عرفان خان کی اہلیہ ستاپا سکدر نے شوہر کی ادھوری خواہش کے بارے میں مداحوں کو بتادیا۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر اداکار کی 2017 کی پُرانی پوسٹ شیئر کی۔

پوسٹ شئیر کرتے ہوئے ستاپا سکدر نے فلم قریب قریب سنگل کا پوسٹر شیئر کیا۔

اداکار کی اہلیہ نے اپنی پوسٹ کے کیپش میں لکھا کہ جب اُنہیں نیند نہیں آتی تو سوشل میڈیا کا رُخ کرتی ہیں جو کہ پُرانی یادوں کو تازہ کردیتی ہے۔

Advertisement

ستاپا نے ساحر لدھیانوی کی مشہور سطروں کو یاد کرتے ہوئے تم ہوتے تو یہ ہوتا شیئر کیا کہ عرفان خان ہمیشہ سے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار انہیں پڑھنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بچن صاحب کی مشہور آواز سُن کر عرفان خان حیران ہو جاتے تھے اور کہتے تھے یار مجھے اپنی زندگی میں ایک بار یہ سطر بولنے تھے لیکن قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔

اداکار کی اہلیہ نے کہا کہ عرفان دُنیا سے رخصت ہوگئے لیکن خواہش ادھوری رہ گئی، کچھ لوگ اتنے قریب ہوتے ہیں کہ وہ نہ ہوں تب بھی زندگی میں اتنے ہی قریب رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 29 اپریل کو ورسٹائل اداکار عرفان خان 53 سال کی عمر میں کولون انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے تھے، عرفان خان کے لواحقین میں اہلیہ اور دو بیٹے ایان اور بابیل شامل ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ریسلنگ کا بڑا مقابلہ ، بروک لیسنر نے لیجنڈری جان سینا کو پچھاڑ دیا
ہانیہ عامر بنگلہ دیش میں کیا کر رہی ہیں ؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
’اچھا جی ایسا ہے کیا؟‘ سوشل میڈیا پر نیا ٹرینڈ، ماہرہ اور ماورا بھی شامل
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر