سینئر اداکار منظر صہبائی کا کہنا ہے کہ ثمینہ احمد سے شادی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دنیا کی پرواہ نہیں کی تھی۔
منظر صہبائی نے برطانوی نشریاتی ادارے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں ثمینہ احمد سے شادی کے بارے میں بتاتے ہوئے عوامی ردِعمل کی بالکل بھی پرواہ نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ نہیں سوچا کہ لوگ کیا کہیں گے یا دنیا کیا کہے گی ،ہم نے یہ شادی بہت خاموشی سے کی۔
جبکہ ثمینہ احمد نے اس حوالے سے کہا کہ ہم نے جو بھی فیصلہ لیا، ہم نے اسے اپنے لئے لیا اور امید ہے کہ یہ بہتر ہو گا۔
واضح رہے کہ منظر صہبائی اور ثمینہ احمد نے گزشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سادگی سے شادی کر لی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News