پاکستان کی سنیئر اداکارہ گُلِ رانا نے یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے بیٹے عاصم اظہر کی جاسوسی کرتی تھیں۔
گزشتہ دنوں گُلِ رانا نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے عاصم اظہر سے متعلق بے شمار دلچسپ باتیں بتائیں اور اپنی بے لوث محبت کا اظہار بھی کیا۔
شو کی میزبان نے گلِ رانا سے کہا کہ کیا آپ عاصم اظہر کی جاسوسی کے لئے گلی کے بچوں کو یومیہ 25 روپے دیا کرتی تھیں اور اُن بچوں کا کام عاصم اظہر پر نظر رکھنا تھا۔
میزبان کی بات پر گُل رانا نے ہنستے ہوئے تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے عاصم اظہر کو سختی سے کہا ہوا تھا کہ وہ ایک منٹ کے لئے بھی عاصم اظہر کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی۔
گُلِ رانا نے بتایا کہ میں نے عاصم کو بول رکھا تھا کہ جب تک تم 18 سال کے نہیں ہو جاتے تو میری کڑی نظر رہے گی چاہے جیسے بھی رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News