Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپل شرما نے خودکشی کی کوشش آخر کیوں کی؟ مشہور کامیڈین نے کیا انکشاف

Now Reading:

کپل شرما نے خودکشی کی کوشش آخر کیوں کی؟ مشہور کامیڈین نے کیا انکشاف
کپل شرما

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے بھی دوسرے فنکاروں کی طرح اپنے کیریئر سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

  کپل شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈپریشن سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کرنے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ ڈپریشن کے باعث اسٹیج پرفارمنس سے بھی ڈرتے تھے ۔

کامیڈی اسٹار کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کی وجہ سے یوں محسوس ہوتا تھا کہ وہ شاید اب کبھی بھی لوگوں کا سامنا نہیں کر سکیں گے۔

کپل شرما نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے انہیں منفی تاثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ کوئی ایسا شخص نہیں تھا جو ان کی مدد کو سامنے آتا۔

Advertisement

بھارتی کامیڈین نے بتایا کہ صرف سپر اسٹار شاہ رخ خان ان کے لئے مسیحا ثابت ہوئے تھے جنہوں نے ان کی کونسلنگ کی تھی اور اس تمام تر صورتحال سے باہر نکالا تھا۔

کپل شرما، بھارت کے نامور کامیڈین ہیں جن کی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے۔

2018 میں کامیڈین کپل شرما نے گنی چترتھ  کے ساتھ شادی کی تھی جس کے بعد ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش دسمبر 2019 میں ہوئی تھی اور انہوں نے بیٹی کا نام انائرہ رکھا تھا۔

بعدازاں  1 فروری 2021 کو کپل شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام تریشان ہے۔

کپل شرما شو کو پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور شو کی ابتداء میں پاکستانی فنکار نسیم وکی بھی اس کا حصہ بنے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر