بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف جو کہ اپنے لک اور خوبصورتی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں۔
سالوں انڈسٹری میں کام کرنے کے بعد انہوں نے ایک مقام حاصل کیا ہے جبکہ اداکارہ نے بالی وڈ کے علاوہ تامل فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں۔
کترینہ نے اپنے فلمی کیریئر میں اب تک زیادہ تر بڑے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کیا ہے اور اداکارہ صرف ایک فلم کے ذریعے کروڑوں روپے کماتی ہیں۔
اس حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ اپنے ایک پراجیکٹ کے لئے تقریباً 11 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں۔
اسکے علاوہ اداکارہ ایڈ فلمز اور دیگر شوٹس وغیرہ کرنے کے لئے بھی تقریباً 6 سے 7 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کے اثاثوں کی کل مالیت 224 کروڑ روپے ہے لیکن پھر بھی وہ کرائے کے گھر میں رہتی ہیں۔
حال ہی میں اداکارہ کترینہ کیف کی نئی فلم ’سوریاونشم‘ ریلیس ہوئی ہے جو کہ اب تک بہت اچھی کمائی کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
