Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نے دولت سے زیادہ دشمن کمائے ہیں، اداکارہ کنگنا رناوت

Now Reading:

میں نے دولت سے زیادہ دشمن کمائے ہیں، اداکارہ کنگنا رناوت
کنگنا رناوت

کنگنا رناوت

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ میں نے دولت سے زیادہ دشمن کمائے ہیں۔

گزشتہ روز کنگنا رناوت کو نئی دہلی میں پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا جس کے بعد انہوں نے اپنے مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ ان کو بااصول شہری ہونے کے باعث پدم شری ایوارڈ ملا ہے جس نے بہت سارے لوگوں کے منہ بند کردیے ہیں۔

بالی ووڈ کوئین نے کہا کہ میں بطور اداکارہ اپنے کام کی وجہ سے کئی ایوارڈز حاصل کرچکی ہوں لیکن پدم شری اس بات کا اظہار ہے کہ ایک ملک اپنے مثالی شہری کو کیسے اہمیت دیتا ہے۔

Advertisement

کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے فیرنس پروڈکٹس، آئٹم نمبرز، مشہور اداکاروں اور بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ فلم کرنے سے پرہیز کیا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے پیسے سے زیادہ دشمن کمائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب نوعمری میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تو مجھے شروع کے 8، 10 سالوں میں کامیابی نہیں ملی لیکن جب کامیابی ملی تو اس سے لطف اندوز ہونے کے بجائے دوسروں کے مسائل حل کرنے میں لگ گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر