
اقراعزیز اور یاسر حسین پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے زیادہ پسندکیا جانے والا جوڑا ہے۔ یہ دونوں کئی طرح سے اپنی الگ پہنچان رکھتے ہیں۔ چاہے ان کی ایک دوسرے کو پسند کئے جانےکا معماملہ ہو یاشادی کی تقریب کا یا پھران کی اداکاری کا۔ ان دونوں نے دوہزار انیس میں شادی کی اور ایک بیٹے کبیر حیسن کے والدین ہیں۔
اقرا ایک بہترین اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، کبیرکی پیدائش کے بعد اقرا اوریاسردونوں ہی کبیر کے حوالے سے آئے دن تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں۔
حال ہی میں اقراعزیز نے یاسر حسین کی سالگرہ پراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں کی ایک ساتھ گزارے ہو ئے یادگار دنوں کی تصاویر کو دیکھا جاسکتا ہے۔
https://www.instagram.com/p/CW1KGzhDSqN/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
جبکہ اقرا نے اس کے کیپشن میں ایک بہت ہی خوبصورت تحریر یاسر حسین کے نام لکھی ہے
سالگرہ مبارک ہو اس دنیا کے سب سے حسین انسان کو،آپ جیو ہزاروں سال اور وہ سارے سال ہوں میرے ساتھ۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News