
مارننگ شو ہوسٹ اور اداکارہ صنم جنگ کی شادی سال 2016 میں قسام نامی شخص سے شادی کی تھی جن کا شوبز کی دنیا سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران صنم جنگ نے اپنے شوہر کے متعلق متعدد انکشافات کئے ہیں جو کہ آج سے پہلے بہت کم لوگ اس حوالے سے جانتے تھے۔
اپنے انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر کا نام قسام ہے اور وہ پیشے کے تحت ایک پائلٹ ہیں ۔
صنم کا کہنا تھا کہ قسام ان کے بچپن کے دوست ہیں اور ان کی دوستی اسکول میں ہوئی تھی۔
اداکارہ نے بتایا ہے کہ درمیان میں ان کے اسکول تبدیل بھی ہوئے مگر بعد میں پھر وہ ایک دوسرے سے ملے اور تب تک وہ بڑے ہو چکے تھے اور ان کے تعلقات بھی اچھے ہوگئے۔
میزبان کے مطابق ان کی طرح ان کے خاندان والے بھی ایک دوسرے کو جانتے تھے تو اس لیے ان کی شادی میں کوئی مشکل نہیں ہوئی تھی۔
صنم جنگ کی شادی کو تقریباً 5 سال کا عرصہ گزر چکا ہے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام علایہ جعفری ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News