
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار سہیل اصغر کے انتقال پر ہمایوں سعید نے اظہار افسوس کیا ہے۔
اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سہیل اصغر صاحب کے انتقال کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
Saddened to learn about Sohail Asghar sb's passing. May Allah bless his soul. Deepest condolences to his family pic.twitter.com/dEPbImopST
Advertisement— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) November 13, 2021
انہوں نے سہیل اصغر کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ مرحوم کی مغفرت فرمائے۔
خیال رہے کہ اداکار سہیل اصغر آج ہفتے کے روز بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔
اہل خانہ کے مطابق سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیرِ علاج تھے ،ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
سہیل اصغر نے لاہور سے اپنے کریئر کا آغاز کیا تھا، 1978 سے 1988 تک ریڈیو میں کام کیا اور پھر ریڈیو کے بعد تھیٹر پر اداکاری شروع کی اور لاہور میں مزاحیہ اسٹیج ڈراموں سے بنیادی شہرت حاصل کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News