Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں انٹری کیلیے 20 کروڑ روپے دیے‘‘

Now Reading:

’’رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں انٹری کیلیے 20 کروڑ روپے دیے‘‘
رنویر سنگھ

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کریں  https://bit.ly/3Tv8a3P اور بیل آئیکن پر کلک کریں

بھارتی تجزیہ کار نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار رنویر سنگھ کے والد نے اپنے بیٹے کو بالی وڈ میں لانچ کرنے کے لیے 20 کروڑ روپے دیے۔

بھارت کے خود ساختہ فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان عرف کے آر کے نے اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے مسائل کا شکار رہتے ہیں۔ کچھ ماہ پہلے انہوں نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ان کی فلم ’رادھے، یور موسٹ وانٹیڈ بھائی‘‘ پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

سلمان خان نے بالی ووڈ ناقد کے آر کے کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے ان پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا جس پر انہوں نے فوراً پینترا بدلتے ہوئے کہا کہ میں نے تو صرف سلمان خان کی فلم پر تنقید کی تھی لیکن آج کے بعد سلمان خان کی کسی فلم پر تنقید نہیں کروں گا۔

حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بنٹی اور ببلی ٹو‘‘ پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے خود ساختہ ناقد نے اپنی ویڈیو میں یہ انکشاف کیا کہ بالی ووڈ کے نامور اداکار رنویر سنگھ ، یش راج فلمز کی کھوج نہیں ہیں بلکہ رنویر کے والد نے ادتیہ چوپڑا کو 20 کروڑ روپے دیے تاکہ وہ ان کے بیٹے کو انڈسٹری میں لانچ کریں۔

واضح رہے رنویر سنگھ کا بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے گزشتہ سال ہی نامور اداکارہ دپیکا پڈوکون سے شادی کی تھی جب کہ انہوں نے انڈسٹری میں ادتیا چوپڑا کی فلم ’بینڈ باجا بارات‘ سے قدم رکھا جس میں ان کے ساتھ انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

رنویر سنگھ کو اپنی پہلی ہی فلم پر فلم فیئر ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، اس کے علاوہ وہ متعدد ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ ان کی کامیاب ترین فلموں میں پدماوت، باجی راؤ مستانی، رام لیلا، گلی بوائے اور سمبا شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر