
پاکستان کی نامور اداکارہ، وی جے اور میزبان انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹ میں بنا کسی کا نام لئے کسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انوشے اشرف نے گزشتہ روز اپنے سماجی سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پیغام جاری کیا ہے جو کہ کافی وائرل بھی ہورہا ہے۔
Just because we worked well on a project together doesn’t mean I’m now ‘babe’ and you can hold me by the waist to take selfies at events. We’re colleagues, NOT friends. Know the difference. Understand the concept of personal space. #rant
— Anoushey Ashraf (@Anoushey_a) November 29, 2021
اس پیغام میں انوشے اشرف نے بغیر نام لئے کہا ہے کہ صرف ساتھ کام کرنے کا مقصد یہ نہیں ہوتا ہے کہ آپ کو کچھ بھی کرنے کا حق مل گیا ہے۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مقصد کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ دونوں فریقین اس عمل کے لئے رضامند ہوں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہمارے درماین کسی قسم کی دوستی نہیں ہے، ہم صرف ساتھ میں کام کرتے ہیں اور مجھے آپ سے اس رویئے کی قطعی امید نہیں تھی ۔
انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ کسی کی بھی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے کا کسی کو حق نہیں اور یہ المیہ سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہیں نہیں بتایا کہ کس نے، کس طرح اور کس نوعیت کی بدتمیزی ان کے ساتھ ہے البتہ اپنے خیالات کا اظہار ضرور کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News