
پاکستان کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے اپنی بہن کی ڈھولکی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔
شہروز سبزواری نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دُلہن اور دولہا کے ساتھ ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اُن کی بہن اُن کی زندگی ہیں ۔
دوسری جانب شہروز سبزواری کی اہلیہ صدف کنول نے بھی اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی نند کی ڈھولکی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر اور ڈانس ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صدف کنول کی جانب سے کی گئی پوسٹ مداحوں کی جانب سے شہروز سبزواری کی بہن کے سامنے آنے پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔
مداحوں کا کمنٹ سیکشن میں کہنا تھا کہ شہروز سبزواری اکلوتا بھائی تھا، شہروز سبزواری کی بہن کہاں سے آگئی جبکہ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق مایوں بیٹھی دُلہن شہروز سبزواری کی سگی بہن نہیں بلکہ اُن کی کزن ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News