Advertisement
Advertisement
Advertisement

شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خصوصی پیغام  

Now Reading:

شنیرا کا آسٹریلیا کی جیت پر خصوصی پیغام  

سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کے لئے خصوصی پیغام جاری کردیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ آسٹریلیا کو بہت بہت مبارک ہو، کیا ناقابلِ یقین جیت ہے۔

شنیرا نے کہا کہ ویسے مجھے لگتا ہے کہ آسٹریلیا کی جیت پر پاکستان سے بھی مبارکبادیں آرہی ہیں ،آسٹریلیا کی جیت پر خوش ہونے کے لئے آپ سب کا شکریہ۔

واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں نیوزی لینڈ کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر آسٹریلیا پہلی مرتبہ کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کا چیمپئن بن گیا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے 173 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو کپتان ایرون فنچ کی صورت میں پہلا نقصان اٹھانا پڑا لیکن مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر کے درمیان لگی 92 رنز کی شراکت نے میچ کا پانسہ کینگروز کے پلڑے میں کردیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر