
پاکستان کی معروف اداکارہ حریم فاروق کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد جذباتی بیان سامنے آگیا۔
اداکارہ نے ٹوئٹر پر گزشتہ روز سیمی فائنل میں پاکستان کی شکست اور پورے ایونٹ میں قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔
https://twitter.com/FarooqHareem/status/1458859684530634756?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1458859684530634756%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1010812
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان اسٹائل سے ہارا ہے ،ہلکے تو آنا ہی نہیں ،شاباش لڑکوں آپ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
حریم فاروق نے لکھا کہ ہم اپنے جنگجوؤں کو دوبارہ میدان میں لڑتے دیکھنے کے منتظر ہیں۔
یاد رہے کہ 2021 کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ، پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو گروپ میچز میں صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اس نے دیگر تمام حریفوں کو چاروں شانے چت کیا تھا۔
قومی ٹیم نے ایونٹ کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور بھارت سمیت اپنے گروپ کی تمام ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News