Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہیل اصغر نے اپنے آخری آڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟

Now Reading:

سہیل اصغر نے اپنے آخری آڈیو پیغام میں کیا کہا تھا؟

پاکستان کے لیجنڈری اداکار سہیل اصغر کا انتقال سے دو روز قبل آخری آڈیو پیغام سامنے آگیا۔

اُنہوں نے یہ آڈیو اپنے بیمار دوست نور الحسن کو بھیجا تھا جبکہ یہ پیغام پنجابی زبان میں تھا۔

اس آڈیو میں سہیل اصغر کو اپنے دوست سے کہتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے کہ بیمار کی دُعا، بیمار کو لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا رب بیٹھے بِٹھائے اپنی آزمائش بھیج دیتا ہے لیکن شکر الحمداللّہ کہ میرے رب نے کبھی میرا ہاتھ نہیں چھوڑا، ہر آزمائش میں میرا ہاتھ تھام کر رکھا۔

Advertisement

سہیل اصغر نے کہا کہ نہ جانے ہم ایسا کیا کر بیٹھے کہ اللّہ تعالیٰ کو اتنے پیارے ہوگئے، کہتے ہیں کہ جو بندہ اللّہ کو عزیز ہوتا ہے، آزمائش بھی اُسی کو دی جاتی ہے، میرا رب بہتر جانتا ہے کہ میں نے کبھی کسی کا بُرا نہیں چاہا، ہر ایک کے لئے اچھا سوچا اور اچھا چاہا۔

اداکار نے کہا کہ اللّہ پاک نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا اور انشاءاللّہ، آگے بھی کرے گا، میرا رب میرے ساتھ ہے، میری ہر ایک ایک سانس کے ساتھ ہے۔

اداکار سہیل اصغر آخر میں اپنے دوست کی جلد صحتیابی اور خوشیوں سے بھرپور زندگی کے لئے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ  سہیل اصغر ڈیڑھ سال سے بیمار تھے اور دو روز قبل 13 نومبر کو دُنیا سے کوچ کرگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر