بھارتی اداکارہ انوشکا شرما جنوبی افریقی کرکٹ لیجنڈ اے بی ڈی ویلیئرز کے ریٹائرمنٹ کے اعلان پر افسردہ ہوگئیں۔
اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ڈی ویلیئرز کی ایک تصویر شیئر کی۔
انہوں نے اے بی ڈی ویلیئرز کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر شیئر کیے گئے پیغام میں اسے دل توڑنے والی خبر قرار دیا۔
انوشکا شرما نے کہا کہ جنوبی افریقی کرکٹر اُن عظیم مردوں اور کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہیں میں نے دیکھنے اور جاننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اداکارہ نے اے بی ڈی ویلیئرز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ ہر خوبصورت چیز کے مستحق ہیں یہ خبر واقعی دل توڑنے والی ہے۔
اس سے قبل ویرات کوہلی بھی ٹوئٹر پر جنوبی افریقی بیٹسمین کے کرکٹ کو خیرباد کہنے کے اعلان پر شدید افسردہ دکھائی دیے۔
انہوں نے پیغام میں کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہمارے دور کے بہترین کھلاڑی اور سب سے متاثر کن شخص ہیں جن سے میں ملا ہوں۔
ویرات کوہلی نے کہا کہ آپ کے فیصلے سے میرے دل کو تکلیف پہنچی ہے لیکن میں جانتا ہوں کہ آپ نے اپنے اور اپنے خاندان کے لئے بہترین فیصلہ کیا ہے جیسا کہ آپ نے ہمیشہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر نے 37 سال کی عمر میں آج کھیل کے تمام ہی فارمنٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News