
پاکستان کے معروف اداکار نبیل ظفر نے پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں نبیل ظفر نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
شو کے دوران انہوں نے کہا کہ لاہور اپنی ثقافت کی وجہ سے ان کی روح میں سمایا ہوا تھا لیکن کراچی وہ جگہ ہے جہاں سے ان کا روزگار چلا۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں انہیں اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے کے لئے ایک پلیٹ فارم ملا ہے۔
اداکار نبیل ظفر نے شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کتاب عمر کا ایک اور باب ختم ہوا، شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News