
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کترینہ کیف اور معروف اداکار وکی کوشل کی شادی رواں سال 2021 کے آخری ماہ میں ہوگی۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ جوڑا ماہ دسمبر کے پہلے ہفتے میں کورٹ کے ذریعے شادی کرینگے اور بعد میں تمام رسومات کی ادائیگی کے ساتھ تقریب ولیمہ انجام پائے گی۔
ولیمے کے لئے راجھستان میں مشہور ہوٹل میں جگہ بھی مقرر کرلی گئی ہے جبکہ شرکت کرنے والے رشتے داروں کو موبائل ساتھ لانے اور استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی بناء پرایک سکیورٹی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی جسے اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ کوئی بھی مہمان دلہا دلہن کی نہ تو تصاویراور ویڈیوز بنائیں نہ انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔
خیال رہے کہ کترینہ اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دسمبر میں راجھستان میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News