
جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور بالی ووڈ کے معروف اداکار رجنی کانت کی نئی تامل فلم انّاتھے نے صرف 3 دنوں میں ہی 100 کروڑ کا ہدف کراس کیا ہے۔
یہ فلم دنیا بھر میں اپنی ریلیز کے ساتھ ہی 100 کروڑ بزنس کا ہدف عبور کرگئی ہے۔
اس فلم کے ہدایتکار سیوا ہیں اور یہ فلم ایک گاؤں کے صدر کے گرد گھومتی ہے، گاؤں کے صدر کا کردار رجنی کانت نے کیا ہے اور کیرتھی سوریش نے رجنی کانت کی بہن کا کردار ادا کیا ہے۔
تجزیہ کار تری ناتھ کے مطابق فلم نے دنیا بھر میں صرف 3 روز میں 100 کروڑ کے ہدف کو کراس کیا جو کہ ایک بڑی کامیابی ہے۔
واضح رہے کہ چند ہفتے قبل ہی رجنی کانت کو بھارت کا سب سے اہم اور متعبر فلمی ایوارڈ، دادا صاحب پھالکے سے نوازا گیا ہے، یہ ایوارڈ انہیں بھارتی سینما کے بہت بڑے اسٹار ہونے پر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News