
ماضی کی مقبول اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کے شوہر نے بتایا ہے کہ ان کی بیگم اب زیادہ سمجھدار ہوگئیں ہیں۔
حال ہی میں سعدیہ امام اور ان کے شوہر نے ایک شو میں شرکت کی اور انٹرویو کے دوران اس جوڑے نے مستقبل کے حوالے سے منصوبوں کے متعلق خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اس دوران سعدیہ امام کے شوہر نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ میں گزشتہ 9 سال کے دوران متعدد تبدیلیاں آئیں اور ان میں سب سے اچھی تبدیلی برداشت کرنے کی آئی ہے اور اب ماضی کے مقابلے کافی سمجھدار ہوچکی ہیں۔
سعدیہ امام نے ازدواجی زندگی پر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد اور کامیاب زندگی گزارنے کی وجہ سے انہیں دوسروں کی ہدایات یا باتیں سننے کی عادت نہیں ہوتی تھی، وہ اپنی مرضی چلاتی تھیں، تاہم اب وہ ایسی نہیں رہیں۔
سعدیہ امام نے اعتراف کیا کہ ان کی کامیاب ازدواجی زندگی میں ان کے شوہر کا کردار ہے، اگر وہ صبر نہ کرتے یا سمجھداری سے کام نہ لیتے تو ان کی شادی نہ چل پاتی۔
سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد جرمنی کے صنعت کار عدنان حیدر سے شادی کی تھی اور انہیں ایک بیٹی بھی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News