حریم شاہ
وزیرداخلہ شیخ رشید کے بعد فاروق ستار بھی حریم کے نشانے پر آگئے۔
ٹک ٹاک اسٹار اپنے حالیہ انٹریو کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں، کچھ روز قبل انہوں نے سوشل میڈیا اسٹار تابش ہاشمی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
تابش ہاشمی نے چند روز قبل حریم شاہ کی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ پروگرام کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو فون ملاتی ہیں اور وہ آگے سے انہیں کھری کھری سنادیتے ہیں تاہم یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔
اب حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جو خود ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر بھی کروائی اور اس بار ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار ان کے نشانے پر آئے۔
فاروق ستار سے ملاقات سے متعلق سوال پر حریم شاہ نے میزبان کو بتایا کہ فاروق ستار سے ملنے حادثاتی نہیں تھی بلکہ وہ ان کے بلاوے پر ہی کراچی آئیں تھیں لیکن پتہ نہیں فاروق ستار کیوں اس بات کا انکار کررہے ہیں حالانکہ وہ میرے دوست ہیں اور میں جب کسی سے دوستی کرتی ہوں تو نبھاتی بھی ہوں۔
اس سے قبل فاروق ستار بھی اسی پروگرام میں تابش ہاشمی کے مہمان بن چکے ہیں، جب ان سے حریم شاہ سے متعلق سوالات کیے گئے تو انہوں نے کوئی اور موقف اختیار کیا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حریم شاہ سے میری ملاقات اتفاقیہ طور پر ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
