
پاکستانی اداکارہ اقراء عزیز کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
اقراء عزیز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شئیر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ نے مہرون رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے جس میں اقراء بے حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔
اقراء عزیز نے کچھ دیر پہلے ہی یہ تصاویر اپنے اکاؤنٹ پر شئیر کی ہیں جسے اب تک 2 لاکھ سے زائد لوگ پسند کرچکے ہیں۔
اس سے قبل اقراء عزیز اپنے شوہر اداکار یاسر حسین کے ساتھ پاکستان سے دبئی پہنچی تھیں اور دورانِ سفر وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی تھیں۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر اماراتی ایئرلائن سے اپنا فون دوبارہ واپس حاصل کرنے کے لئے مدد کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے لکھا کہ وہ اپنا فون جہاز میں بھول گئی ہیں اور اب انہیں دو راتوں تک دبئی میں ہی رہنا ہے اور انہیں اپنے بیٹے کی بہت یاد آرہی ہے۔
انہوں نے متعلقہ ایئرلائن سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ کیا وہ اداکارہ کی مدد کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News