Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نہیں ہورہی ‘‘

Now Reading:

’’ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی نہیں ہورہی ‘‘
کترینہ کیف

کترینہ کیف

اداکار وکی کوشل کی بہن کا کہنا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کی شادی نہیں ہورہی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار وکی کوشل کی بہن نے ایک انٹریو کے دوران یہ انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی تاریخ اور مقام کو لے کر بہت ساری افواہیں بھارتی میڈیا کے ذریعے پھیلائی جارہی ہیں حالانکہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔

اداکار وکی کوشل کی بہن کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل فی الحال شادی نہیں کررہے ہیں  اور اگر وہ شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کا باضابطہ اعلان بھی خود ہی کرلیں گے لہذا میڈیا خود سے غلط خبریں پھیلانے سے گریز کرے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی رواں سال اگلے ماہ یعنی دسمبر میں طے ہے جس کے لیے بھارتی ریاست راجھستان کے ایک مشہور ہوٹل کو بھی بک کرلیا گیا ہے تاہم پہلے وہ کورٹ میرج کریں گے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی کے کارڈ بھی چھپ چکے ہیں جس میں انہوں نے قریبی دوستوں، بالی ووڈ شخصیات اور خاندان کے محدود افراد کو ہی مدعو کیا ہے جس کے لیے انہوں نے چند شرائط بھی عائد کی ہیں۔

Advertisement

رپورٹس میں کہا گیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں کو موبائل ساتھ نہ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ کوئی دلہا اور دلہن کی تصاویر یا ویڈیوز نہ بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
مداحوں کیلئے خوشخبری؛ فضا علی کا نیا گانا "مہندی والی رات" ریلیز کے قریب
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ بن گئیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر