
سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کا کہنا ہے کہ اُنہیں پاکستان سے ان گِنت محبت ملی ہے۔
ٹوئٹر پر عالیہ نامی صارف نے شنیرا اکرم کے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور پاکستانیوں سے سوال کیا کہ آخر شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد ایک ملین یا اس سے زائد کیوں نہیں ہے؟
صارف کے اس ٹوئٹ کے بعد دیگر صارفین نے ردّعمل دیا جس پر شنیرا بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
AdvertisementIt's ok, I have been shown love by Pakistanis in my life that goes far far beyond numbers 🙌🏼
But a massive thank you to all my Twitter friends for the love over the years. Even if I'm all by myself somewhere in the world, knowing you are all still with me is pretty AWESOME! https://t.co/zAYlMPzCe1— Shaniera Akram (@iamShaniera) November 10, 2021
شنیرا نے کہا کہ مجھے پاکستانیوں کی جانب سے اتنی محبت ملی ہے جو کہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں چاہے دُنیا کے کسی بھی ملک میں کیوں نہ ہوں، میں خود کو اکیلا محسوس نہیں کرتی کیونکہ میری ٹوئٹر فیملی میرے ساتھ ہوتی ہے۔
شنیرا نے کہا کہ جہاں پاکستانیوں کی شُکرگزار ہوں تو وہیں میں تمام ٹوئٹر دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ شنیرا کے ٹوئٹر فالوورز کی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہے۔
شنیرا اکرم نے اب تک اپنے اکاؤنٹ سے چار ہزار سے زائد ٹوئٹس کیے ہیں اور اُنہوں نے سال 2013 میں ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ بنایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News