
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کو تحفے میں گیند پر اپنا آٹوگراف دے دیا ۔
گلوکار نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ہونے والے میچ سے اپنی ایک سیلفی اور کرکٹر شاداب خان کے سائن والی گیند کی تصویر شیئر کی۔
Bubble ki dooriaaan 😅 well played my bro @76Shadabkhan and thank you for this gift ♥️ pic.twitter.com/BqW62xwy4F
Advertisement— Asim Azhar (@AsimAzharr) November 7, 2021
عاصم اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں شاداب خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میرے بھائی، آپ نے بہت اچھا کھیلا۔
انہوں نے گیند پر آٹوگراف کے لئے شاداب خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔
گزشتہ روز ہونے والے میچ میں پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم سپر 12 کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو با آسانی 72 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اب تک کی ناقابل شکست ٹیم بن چکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News