Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات کی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادی

Now Reading:

مہوش حیات کی اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتا دی۔

اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے لیے کرداروں کے انتخاب کرنے کے طریقے کے بارے میں بتایا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ اپنے انتخاب میں بہت زیادہ سمجھدار ہو گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دل لگی ڈرامے کے بعد کوئی ٹی وی ڈرامہ اس لئے نہیں کیا کیونکہ ان دنوں تمام کردار تقریباً ایک ہی طرح کے تصور پر مبنی ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں ایک اداکارہ کے طور پر اپنے آپ کو چیلنج کرنے کی ضرورت ہے اور ابھی انہیں ایسا کوئی پراجیکٹ نظر نہیں آیا۔

انہوں نےعالمی وباء کورونا وائرس سے پاکستانی شوبز انڈسٹری پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس مرض نے ہمیں ایک اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ ہم ایک بار جائزہ لیں اور سنجیدگی سے اس بات پر دوبارہ غور کریں کہ پاکستانی سینما کو کتنا کامیاب ہونا چاہئیے۔

Advertisement

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کچھ بڑی فلمیں تیار ہیں لیکن انہیں تشویش ہے کہ کیا پچھلے چند سالوں کے دوران انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے دنیا بھر میں رجحان تبدیل ہوگیا ہے اور کیا سامعین اب سینما جانے کے بجائےگھروں میں ہی دستیاب انٹرٹینمنٹ کے مواد کی وسیع اقسام کو دیکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں کہ ہمارے پاس موجود فلمیں سامعین کو دوبارہ سینما گھروں کی طرف راغب کرنے کے لئے کافی ہیں لیکن وہ پھر بھی پر امید ہیں۔

مہوش حیات آخر میں کہا کہ اس صنعت کو حاصل کرنے میں ہم نے جو محنت کی ہے اسے کھو دینا شرم کی بات ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر