Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز الدین صدیقی کا اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لئے کام نہ کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

نواز الدین صدیقی کا اسٹریمنگ ویب سائٹس کے لئے کام نہ کرنے کا فیصلہ

بالی وڈ کے نامور اداکار نواز الدین صدیقی نے اسٹریمنگ ویب سائٹس کی جانب سے بنائے جانے والے شوز کے لئے کام نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹس میں مقدار، معیار سے کئی زیادہ ہے۔

اداکار نے بتایا ہے کہ اسٹریمنگ ویب سائٹس (OTT) شوز کے لیے ایک کچرا کنڈی بن گیا ہے جس کی وجہ سے ہمارے پاس یا تو ایسے شوز ہیں جو اول تو دیکھنے کے لائق نہیں ہیں یا ایسے شوز کے سیکوئیل جن میں کہنے کے لیے مزید کچھ نہیں ہے۔

نواز الدین صدیقی نے مزید کہا ہے کہ ’ڈیجیٹل میڈیم کا وہ جوش و خروش اور چیلنج‘ جو انہوں نے ’سیکرڈ گیمز‘ پر کام کرتے ہوئے محسوس کیا تھا وہ ختم ہو گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں ان شوز کو دیکھنا برداشت نہیں کر سکتا تو میں ان میں رہنا کیسے برداشت کر سکتا ہوں؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر