Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کے والد نے کترینہ کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا

Now Reading:

سلمان خان کے والد نے کترینہ کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دیدیا
کترینہ کیف

کترینہ کیف

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا میں ان دنوں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کی اداکار وکی کوشل سے شادی کی خبریں گردش کررہی ہیں اور آئے دن اداکارہ کی شادی کے حوالے سے نیا بیان یا دعویٰ سامنے آجاتا ہے، اب سلمان خان کے والد سلیم خان نے ان تمام خبروں کو افواہ قرار دے دیا۔

بالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم شعلے سمیت متعدد بلاگ بسٹر فلمیں لکھنے والے نامور لکھاری سلیم خان سے جب کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا ’’اگر ان کی شادی واقعی ہورہی ہے تو اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں، میڈیا کے پاس تو اس قسم کے خبروں کے علاوہ اور کچھ بچا ہی نہیں ہے۔

خیال رہے گزشتہ کئی روز سے بالی ووڈ میں کترینہ کیف کی فلم انڈسٹری چھوڑنے اور نام تبدیل کرنے سمیت متعدد افواہیں گردش کررہی ہیں جس میں کہا گیا کہ کترینہ نے سسرالیوں کو وقت دینے کے لیے بالی ووڈ سے رخصت لے لی ہے۔

اس سے قبل بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹ کیا تھا کہ اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی دسمبر میں ہوگی جس کے لیے انہوں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور پہلے وہ کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد ولیمہ کا بندوبست راجھستان کے ایک ہوٹل میں کیا گیا ہے۔

Advertisement

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان سے متعلق بھی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وہ اپنے مصروف ترین شیڈول کے باعث کترینہ کیف کی شادی میں شرکت نہیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آن اسکرین رومانس پر عائزہ اور دانش کی دلچسپ نوک جھونک؛ ویڈیو وائرل
چار شادیوں کے بعد بھی باہر منہ مارنے کی عادت؛ حمزہ علی عباسی نے مردوں کو آئینہ دکھادیا
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر