Advertisement
Advertisement
Advertisement

رانی مکھرجی کی بیٹی ڈیزائنر بن گئی؟ اداکارہ کا انکشاف

Now Reading:

رانی مکھرجی کی بیٹی ڈیزائنر بن گئی؟ اداکارہ کا انکشاف

معروف بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کی پانچ سالہ بیٹی ادیرا اپنی والدہ کی ڈریس ڈیزائنر بن گئی۔

رانی مکھرجی نے اپنے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا کہ ان کی فلم بنٹی اور ببلی 2 میں جو ملبوسات انہوں نے پہنے ہیں وہ ان کی بیٹی ادیرا کا انتخاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں یاد ہے کہ وہ لندن میں تھیں جب ادیرا ان کے ساتھ آئی اور اصرار کیا کہ وہ چیزوں کے انتخاب میں ان کی مدد کرنا چاہتی ہے اور اس نے اکیلے ہی ہر چیز کا انتخاب کیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کی بیٹی ادیرا نا صرف فلم کی کاسٹ اور عملے کے ساتھ ابوظہبی اور لندن گئی تھی بلکہ اس نے رانی مکھرجی کی فلم کی عکس بندی کے لئے کپڑوں کا انتخاب کرنے میں بھی مدد کی۔

رانی مکھرجی کا کہنا تھا کہ جب وہ ابوظہبی میں شوٹنگ کر رہی تھیں تو ادیرا نے بہت سے ملبوسات اور جیولری کے انتخاب میں ان کی مدد کی تھی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ادیرا اداکارہ رانی مکھرجی اور یش راج فلمز کے چیئر پرسن آدتیہ چوپڑا کی بیٹی ہیں۔

رانی مکھرجی نے اپریل 2014 میں اٹلی میں ایک نجی تقریب میں آدتیہ کے ساتھ شادی کی تھی اور شادی کے ایک سال بعد اس جوڑی کے ہاں ان کی بیٹی ادیرا کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر