Advertisement
Advertisement
Advertisement

شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی؛ حنا دلپزیر کا انکشاف

Now Reading:

شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی؛ حنا دلپزیر کا انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا دلپزیر نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شوہر نے غصے کی حالت میں طلاق دی تھی۔

گزشتہ سال اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں اُنہوں نے اپنے کیرئیر سمیت اپنی نجی زندگی کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

حنا دلپزیر نے بتایا کہ انہوں نے پسند کی شادی کی تھی اور وہ اپنے شوہر کی خوبصورتی سے متاثر ہوئی تھیں تاہم شادی کے چند سال بعد حالات بدل گئے اور ان کے اختلافات بڑھ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے غصے کی حالت میں اُنہیں طلاق دے دی تھی جبکہ ان کا بیٹا صرف 3 سال کا تھا۔

حنا دلپزیر نے کہا کہ طلاق کے بعد معاشرے کی طرف سے بہت سی کڑوی باتیں سُننے کو ملیں اور میری زندگی بہت مشکل ہوگئی تھی

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آیا کہ طلاق یافتہ ہونے کی وجہ سے مجھے کسی شادی میں دلہن کے قریب نہیں بیٹھنے دیا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو ہی اپنا دوست بنایا کیونکہ میں اپنے دکھ دوستوں یا کنبہ کے افراد کے ساتھ شیئر نہیں کر سکتی تھی، میں نے ایک ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنا شروع کیا اور بعد میں ٹیلی ویژن کا رُخ کیا۔

حنا دلپزیر نے کہا کہ میں نے دوبارہ شادی یا محبت کے رشتے میں بندھنے کا نہیں سوچا کیونکہ میں کام اور اپنے بیٹے کی پرورش میں مصروف تھی۔

واضح رہے کہ حنا دلپزیر نے اپنے بیٹے کی اچھی پرورش کر کے اس کی شادی کردی جو کہ ایک خوشحال زندگی گُزار رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شعیب ملک نے ثنا سے علیحدگی سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی
عائشہ عمر نے شوبز کے کڑوے سچ سب کے سامنے رکھ دیے
کنزہ ہاشمی مردوں میں کن خصوصیات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر