بالی وڈ انڈسٹری میں ایک عرصے تک اداکار سلمان خان اور ایشوریا رائے کی نزدیکیوں کی خبریں گردش میں تھی لیکن یہ سلسہ 3 سال میں ختم بھی ہوگیا تھا۔
اس وقت دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں خوش اور بہت آگے بڑھ چکے ہیں لیکن ان کے قصے ہر کسی کو یاد ہیں۔
انہی قصوں کی بنیاد پر ایک قصہ اور سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے سلمان خان نے اپنے رویئے کے لئے شاہ رخ خان سے معافی مانگی تھی۔
2003 میں ریلیز کی جانے والی فلم چلتے چلتے میں ہیروئن کا کردار ادا کرنے والی ادکارہ رانی مکھرجی کی جگہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
اس وقت سلمان خان اور ایشوریا رائے کے تعلقات استوار تھے جس کی وجہ سے سلو میاں نے شاہ رخ خان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سیٹ پر جاکر خوب ہنگامہ بھی کیا تھا ۔
سلمان خان کے اس رویہ کے بعد ایشوریا رائے کو فلم چلتے چلتے سے نکال دیا گیا تھا اور ان کی جگہ رانی مکھرجی کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
