بھارت کے نامور اداکار پنیت راج کمار کی اچانک موت کے بعد ان کے 7 مداحوں نے خودکشی کرلی۔
بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنیت راج کمار گزشتہ دنوں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے تھے۔
رپورٹس کے مطابق پنیت راج کمار کی موت کے بعد ان کے 7 مداحوں نے خودکشی کرلی جبکہ 3 مداح صدمے کے باعث چل بسے ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 3 مداحوں نے خودکشی صرف اپنے آنجہانی اداکار کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آنکھیں عطیہ کرنے کے لئے کی۔
آنجہانی اداکار کی بعد از مرگ آنکھیں بھی عطیہ کی گئی تھیں جس کے بعد ریاست کرناٹک میں آنکھوں کا عطیہ کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کے مداحوں کی خودکشی اور انتقال کے 10 واقعات ریاست کرناٹک میں پیش آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News