
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز اور اداکار شمعون عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے بعد انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے اسپتال کے بیڈ سے کینولا لگے اپنے ہاتھ کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
شمعون عباسی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ناساز طبیعت کے حوالے سے بتایا کہ وہ ڈینگی میں مبتلا ہوگئے تھے۔
اداکار نے کہا کہ ڈینگی نے مجھ پر بہت برا حملہ کیا جس کے بعد میرے جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی اور تیز بخار کے باعث میں اپنے جسم پر کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔
اداکار نے کہا کہ ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد اب میری طبیعت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب میں صحتیاب ہوں اور گھر جاسکتا ہوں لیکن گھر میں مجھے اپنی دوائیں جاری رکھنی ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News