
پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کی والدہ و اداکارہ گُلِ رعنا نے اپنے بیٹے اور ماڈل میرب علی کو کرن ارجن قرار دے دیا۔
عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنی سالگرہ منائی اس موقع پر جہاں اُن کے مداحوں نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد دی تو وہیں اُن کی دوست میرب علی بھی کسی سے پیچھے نہ رہیں۔
میرب علی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عاصم اور اپنی ایک تصویر شیئر کر کے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے گلوکار کی والدہ نے لکھا کہ ماشاءاللّہ، ماشاءاللّہ اور بس ماشاءاللّہ، میرے کرن ارجن۔
دوسری جانب عاصم اظہر نے بھی سالگرہ کی مبارکباد کے لئے میرب علی کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی خبریں زِیرگردش تھیں۔
ان خبروں کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ عاصم اظہر اور میرب علی نے ایک نجی تقریب کے دوران خاموشی سے منگنی کرلی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News