Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار شاہ رخ خان کی شوٹنگ پر واپسی کیلئے چند شرائط ؟

Now Reading:

اداکار شاہ رخ خان کی شوٹنگ پر واپسی کیلئے چند شرائط ؟
شاہ رخ خان

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی فلموں کی دوبارہ شوٹنگ کا آغاز کرنے کے لئے ہدایتکاروں کے سامنے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کے خاندان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ایک بڑے شیڈول کے بجائے بھارت سے باہر فلموں کے شیڈول کو چھوٹے حصوں میں رکھنے کی شرط رکھی ہے۔

انہوں نے ہدایتکاروں سے درخواست کی کہ وہ شوٹنگ کی منصوبہ بندی اس طرح کریں کہ دوسرے فنکاروں کے ساتھ حصہ ان کے دور رہتے ہوئے بھی شوٹ کیا جا سکے تاکہ وہ شوٹنگ کے دوران بھی ہر وقت اپنے خاندان کے ساتھ رہ سکیں۔

ذرائع نے مزید دعویٰ کیا کہ شاہ رخ خان حالیہ واقعے کے بعد آریان اور ان کے خاندان کے لئے بہت زیادہ محتاط ہوگئے ہیں لہٰذا اُنہوں نے شوٹنگ کے دوران بھی اپنے اہلخانہ کو اپنے ساتھ رکھنے کے بارے میں سوچا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کے لئے ایک باڈی گارڈ کی تلاش میں ہیں جو روی سنگھ کی طرح ہر وقت اس کی حفاظت کرے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 2 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب ممبئی کروز شِپ پر چھاپہ مارا گیا جہاں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کو اُن کے دوستوں سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں حراست لیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر