Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلیکس نے گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا

Now Reading:

نیٹ فلیکس نے گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا

عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی لائیو اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے اب گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس کی جانب سے ابتدائی طور پر 5 گیمز کو متعارف کرایا گیا ہے جو کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے دستیاب ہیں اور جلد ہی آئی او ایس صارفین بھی اس سہولت کو استعمال کرسکیں گے۔

ان گیمز کو انفرادی ڈاؤن لوڈز کے لیے بھی گوگل پلے اسٹور میں رکھا گیا ہے اور 3 نومبر سے نیٹ فلیکس کی اینڈرائیڈ ایپ کے اندر بھی انہیں شامل کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

کچھ گیمز کو ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا جبکہ دیگر کو کھیلنے کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی مگر کسی بھی گیم میں اشتہارات، ان ایپ خریداری یا اضافی فیس جیسی شرائط نہیں ہوں گی۔

خیال رہے کہ نیٹ فلیکس نے جولائی میں گیمنگ کے شعبے میں قدم رکھنے کی تصدیق کی تھی اور بتایا تھا کہ اس کے لیے موجودہ سروس میں اضافی فیس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر