Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلمان خان کا کورونا ویکسین سے متعلق ویڈیو پیغام

Now Reading:

سلمان خان کا کورونا ویکسین سے متعلق ویڈیو پیغام

بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے بھارت میں مسلم کمیونٹی کے لئے کورونا ویکسین سے متعلق ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

اداکار نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کی حکومت کی مدد کرنے کے لئے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے کورونا وائرس نے پوری دنیا میں کہرام مچا کر رکھا ہے جس کو روکنے کے لئے ویکسین ہی ایک ہتھیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بارے میں افواہیں نہ پھیلائیں اور یاد رکھیں کہ ویکسین لگوا کر آپ صرف اپنے آپ کو ہی نہیں بلکہ اپنے خاندان، معاشرے اور ملک کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں۔

سلمان خان نے درخواست کی سب لوگ جلد سے جلد کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ مہاراشٹر کی حکومت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور دیگر مذہبی رہنماؤں سے مسلم کمیونٹی کو کورونا ویکسین لگوانے پر راضی کرنے کے لئے مدد طلب کرلی ہے۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بالی ووڈ اسٹار سے مدد لینے کے اقدام کا اشارہ دیا تھا تاکہ مسلم اکثریتی علاقوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو ویکسین لگوانے کے لئے آمادہ کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملکہ ترنم نورجہاں کی 99ویں سالگرہ؛ میلوڈی کوئین کے نغمے آج بھی دلوں میں زندہ
سوشل میڈیا پر اپنی عالیشان طرزِ زندگی دکھانے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر