Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار علی ظفر کو 1992 کے ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات یاد آگئے

Now Reading:

گلوکار علی ظفر کو 1992 کے ورلڈ کپ کے تاریخی لمحات یاد آگئے

پاکستانی اداکار و گلوکار علی ظفر کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے بعد ایونٹ میں سامنے آنے والی صورتحال نے 1992 کے ورلڈ کپ کی یاد دلا دی۔

گلوکار  نے ٹوئٹر پر ٹی 20 ورلڈکپ کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرے علاوہ اور کون ہے جو پاکستان اور انگلینڈ کا فائنل ہوتے اور تاریخ کو اپنے آپ کو دہراتے ہوئے دیکھ رہا ہے؟

Advertisement

واضح رہے کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ جو اپنی طویل باؤنڈری کی وجہ سے دنیائے کرکٹ میں شہرت رکھتا ہے، سابق کپتان اور موجودہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے انگلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے کر کرکٹ کا عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

پانچواں ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں 22 فروری 1992 سے شروع ہوا اور 25 مارچ 1992 تک جاری رہا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم رواں ایونٹ میں سیمی فائنل میں کوالیفائی کر کے پانچویں مرتبہ ٹی20 ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر