
ترک سیریز ارطغرل غازی کے اختتام کے بعد دو اہم کردار بامسی الپ اور ترگت الپ نے اسکرین سے دوری اختیار کرنے کی اصل وجہ بتادی۔
ترگت الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار جنگیز جوشقون اور بامسی الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار نوریتن سونمیز نے پاکستانی میڈیا کو ایک انٹرویو دیا۔
دوران انٹرویو اسکرین سے دوری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اداکار جنگیز جوشقون نے کہا کہ وہ بہت احتیاط سے پراجیکٹس کا انتخاب کرتے رہے ہیں۔
جنگیز جوشقون نے کہا کہ وہ صرف پیسے کے لئے کردار ادا نہیں کرنا چاہتے، وہ ایسے پراجیکٹس کرتے ہیں جن کے بارے میں وہ پرجوش ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے ایک فلم ملازگرٹ 1071 کی شوٹنگ مکمل کروائی ہے جو کہ گزشتہ سال نشر ہونی تھی، جس میں انہوں نے سلطان الپ ارسلان کا کردار ادا کیا ہے۔
جنگیز جوشقون نے بتایا کہ اس فلم کا پریمیئر پچھلے سال مارچ میں ہونا تھا لیکن عین اس وقت دنیا میں کورونا وائرس کی وباء پھیل گئی ،اب یہ رواں سال دسمبر میں ریلیز ہونے والی ہے اور یہ فلم پاکستانی سینما گھروں میں بھی ریلیز ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بات یہ نہیں کہ کیا آسان ہے اور کیا نہیں، فرق صرف اتنا ہے کہ ایک فلم میں آپ کو آغاز اور اختتام معلوم ہوتا ہے اور درمیان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوتی۔
انٹرویو کے دوران جنگیز کے ساتھی اداکار نوریتن سونمیز نے انہیں کی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اور فلم میں آپ خود اس کردار کی طرح بننا شروع نہیں کرتے جو آپ ادا کر رہے ہیں کیونکہ کچھ وقت کے بعد آپ کا پروجیکٹ مکمل ہو جاتا ہے۔
اداکار جنگیز جوشقون نے بتایا کہ وہ سیریز ارطغرل غازی کے بعد ایک بار پھر اپنے ساتھی اداکار نوریتن کے ساتھ ایک فلم میں نظر آئیں گے لیکن اس فلم میں ہم دوست نہیں بلکہ دشمن ہوں گے۔
واضح رہے کہ سیریز ارطغرل غازی کے دو اہم کردار ترگت الپ اور بامسی الپ کچھ روز قبل پاکستان آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News