Advertisement
Advertisement
Advertisement

زینب شبیر کو رشتے کی آفر کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

زینب شبیر کو رشتے کی آفر کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ زینب شبیر نے اپنے رشتے کی آفر سے متعلق دلچسپ بات بتادی۔

زینب شبیر نے اپنے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میں ہوٹل میں بیٹھی اپنی بہن اور ایک دوست کے ہمراہ سالگرہ منا رہی تھیں، اس دوران ایک خاتون اُن کے پاس آئیں اور نام، رہائشی پتہ اور خاندان سے متعلق پوچھنا شروع کردیا اور میری بہن سے کہا کہ یہ مجھے پسند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سب پوچھنے کے بعد خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کے لئے اُن کا ہاتھ مانگنا چاتی ہیں۔

زینب شبیر نے بتایا کہ یہ سُن کر میں بالکل دنگ رہ گئی تھی جبکہ اُن کے پاس بیٹھے دوست نے کہا کہ ابھی زینب بہت چھوٹی ہے لہٰذا اِن کا ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔‘

Advertisement

اداکارہ نے بتایا کہ اس دوران اُس خاتون کے بیٹے سمیت اُن کی مکمل فیملی موجود تھی اور یہ سب دیکھ رہی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ زینب شبیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے سے کیا تھا ۔

اداکارہ آج کل ٹی وی اسکرین پر خوب چھائی ہوئی ہیں ،ان کے کام خوبصورتی اور اداکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے مداحوں میں بھی دن بہ دن اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر