
بھارتی اداکارہ سنی لیون بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کنیکا کپور نے اپنا ایک نیا گانا لانچ کیا جس کا نام مدھوبن ہے، شارب اور توشی نے اس گانے کو کمپوز کیا ہے۔
گلوکارہ کے گانے کی اس ویڈیو میں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کام کیا ہے۔
یہ گانا رلیز ہوتے ہی 24 گھنٹے کے اندر اندر تنقیدوں کی زد میں آگیا کیونکہ اس گانے میں ہندو دیوی رادھا کی بےعزتی کی گئی ہے۔
ہندوؤں کا کہنا ہے کہ اس گانے نے ہمارے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے کیونکہ رادھا بھگوان کی سچی پجاری تھیں جسے گانے میں ڈانسر کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عوام کی جانب سے اداکارہ سنی لیون اور گلوکارہ کنیکا کپور سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News