عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے نئے ڈانس شو کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔
گلوکارہ جلد این بی سی (NBC) کے اشتراک سے ڈانس مقابلے کے لئے ڈانسنگ ود مائی سیلف کے نام سے آغاز کرنے والی ہیں۔
گلوکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شکیرا کا اس شو کے بارے میں کہنا ہے کہ وہ ڈانس کے مقابلے کا حصہ بننے کے لئے پرجوش ہیں جو تخلیقی صلاحیت کو اتنی زیادہ اہمیت دیتا ہے کہ ایک ذاتی اظہارمیں ڈھل جاتا ہے اور یہ ایک کمیونیٹی ہونے کا احساس دلانے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر ایسے ٹیلنٹ سے متاثر ہوئی ہیں جو انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے دیکھا ہے۔
گلوکارہ نے کہا کہ رقص ان کی پوری زندگی میں ایک ناقابل یقین حد تک قوی قوت رہا ہے اور وہ دنیا کو یہ دکھانے کے لئے بے چین ہیں کہ یہ کتنا بااختیار اور تفریحی ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس شو میں ہر ہفتے ڈانسرز کے نئے گروپس کو ڈانس چیلنجز کی ایک سیریز میں مقابلہ کرنے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔
اس شو میں ڈانس کی کوریوگرافی بشمول شکیرا شو کے مشہور تخلیق کاروں نے کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
