
بے نظیر بھٹو
اداکارہ میشا شفیع کی جانب سے بے نظیر بھٹو شہید سے مشابہت کا دعویٰ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی شادی کی تصویر شیئر کی اور ساتھ لکھا ’’ میں مذاق نہیں کررہی، یہ تصویر میں نے اپنے انسٹاگرام فیڈ پر دیکھی اور ایک لمحے کے لیے رک گئی اور پھر دوبارہ دیکھا، مجھے لگا یہ میری شادی کی تصویر ہے‘‘۔
بعد ازاں گلوکارہ نے ایک اور اسٹوری میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی تصویر کاٹ کر ساتھ اپنی شادی کی تصویر بھی لگائی جس میں دونوں کے لباس کا رنگ ایک ہی جیسا ہے اور اتفاق سے دونوں کے چہروں میں مماثلت بھی دکھائی دے رہی ہے۔
خیال رہے آصف زرداری اور بے نظیر بھٹو شہید کی صاحبزدای بختاور بھٹو زرداری نے دو روز قبل اپنے والدین کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے شادی کارڈ کی تصویر شیئر کی جس میں ان کے والدین کی شادی کی تصویر موجود تھی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔
بختاور بھٹو نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’’یہ تصویر 18 دسمبر 1987 کو میرے والدین کی شادی کے موقع پر لی گئی تھی جسے میں نے اپنی شادی کارڈ پر استعمال کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ’آنکھیں خراب ہوگئیں ہیں کیا‘‘۔
واضح رہے سابق صدر آصف علی زرداری اور بینظیر بھٹو شہید کی منگنی 29 جولائی 1987ء کو لندن میں جب کہ شادی 18 دسمبر 1987 کو کراچی میں ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News