 
                                                                              بالی وڈ کی معروف جوڑی کترینہ اور وکی کی شادی کی خبریں گردش میں ہیں اور ممکنہ طور پر رواں ماہ ان کی شادی ہوجائیگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کترینہ اور وکی شادی 2 مختلف طریقوں سے ہوگی جس میں پہلے کورٹ کے ذریعے شادی کی جائیگی اور پھر شاہانہ انداز میں دھوم دھام کے ساتھ شادی کی رسومات ادا کی جائیگی۔
اس شادی کے حوالے سے نئی موصول ہونے والی خبروں میں اب مہمانوں کی فہرست کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
اس فہرست کے مطابق بالی وڈ کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر کرن جوہر کو شادی میں بلایا جائیگا۔
اسکے علاوہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو بھی کارڈ بھیجا جائیگا جبکہ اداکار سلمان خان کو بھی مدعو کئے جانے کے امکانات ہیں۔
معروف کوریوگرافر باسکو کو بھی شادی میں بلائے جانے کے قوی امکانات ہیں اور کافی حد تک یہ خبریں بھی ہیں کہ کرن جوہر اور باسکو شادی میں ضرور شرکت کریں۔
خیال رہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی میں موبائل استعمال کرنا یا پھر تصاویر لینا ممنوع ہوگا۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سے تاحال شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم اطلاعات ہیں کہ آج یا کل دونوں اسپیشل ایکٹ میں رجسٹرڈ ہونے کے لئے کورٹ میرج کرلیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 