Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپائیڈر مین بنی یہ اداکارہ کون ہے؟

Now Reading:

اسپائیڈر مین بنی یہ اداکارہ کون ہے؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر اسپائیڈر مین بن گئیں۔

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر دو تصویریں اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اسپائڈر مین کا روپ دھارے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

ہانیہ عامر کی یہ نئی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا فین پیجز پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر مداحوں کو ہانیہ عامر کو پہچاننے میں مشکل کا سامنا ہے ۔

دوسری جانب ہانیہ عامر کی اس پوسٹ پر بھارتی معروف کامیڈین و اداکارہ ڈولی سنگھ کی جانب سے بھی اُن کے اس انداز کی تعریف کی گئی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہالی ووڈ کی بالک بسٹر فلم اسپائیڈر مین سیریز فلم اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ نے پاکستان میں بھی مقبولیت حاصل کرلی ہے۔

ملک بھر میں اس فلم کے ریلیز کے پہلے 03 روز تک ٹکٹ ملنا ناممکن تھا جبکہ بہت سے لوگوں نے اس فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی کروائی تھی۔

اس فلم نے پاکستان بھر میں  ریلیز کے پہلے ہی دن  دو اعشاریہ دو کروڑ روپے کا بزنس کیا تھا جو کہ پاکستان میں ریلیز ہونے والی کسی بھی ہالی وڈ فلم کی چھٹی بہترین اوپننگ ہے۔

اس حوالے سے پاکستانی ہدایتکار کا کہنا تھا کہ اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘ سے پاکستانی سنیماؤں کو ایک نئی زندگی ملی ہے کیونکہ کورونا کے دنوں کے بعد لوگوں کو گھروں سے نکالنا بہت مشکل مرحلہ ثابت ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں ریلیز ہونے والی ہالی وڈ کی فلموں کی فہرست میں ‘ایونجرز اینڈ گیم’ چار اعشاریہ چھ کروڑ روپے کے ساتھ پہلے، ‘فاسٹ ایٹ’، ‘فیوریس سیون’، ‘ہوبز اینڈ شا’ اور ‘ایونجرز انفنیٹی وار ‘بالترتیب دوسرے سے پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر