پاکستانی ڈارمہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ حبا بخاری زندگی کے متعلق کیا کہتی ہیں اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے۔
گزشتہ روز مداحوں کے ساتھ سوال جواب کے سیشن میں اداکارہ حبا بخاری نے بہت سے سوالوں کے جوابات دیئے ہیں۔

اس میں ایک سوال زندگی کے متعلق بھی تھا جس میں پوچھا گیا تھا ’زندگی آسان ہے یا مشکل، اس حوالے سے آپ کیا سوچتی ہیں؟‘
جس کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’زندگی ایک امتحان ہے اور امتحان تو ہوتا ہی مشکل ہے۔‘

اداکارہ کے اس جواب سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انسان چاہے امیر ہو یا غریب مشکلات اور پریشانیاں انسان کا مقدر ہوتی ہیں لیکن نوعیت ہر جگہ ایک جیسی نہیں ہوتی ہے۔
اسکے علاوہ اداکارہ سے بریانی کے حوالے سے سوال کیا گیا تھا جس کے جواب میں حبا بخاری نے کہا کہ آلو کے ساتھ ہو یا آلو کے بغیر، بس بریانی ہونی چاہیئے۔

شادی کے حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی میرے اور بھی کام ہیں کرنے کے لئے۔
اداکارہ نے سیشن کے اختتام میں اپنے تمام مداحوں اور ان کے پیار کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجازت لی اور سب سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست بھی کی۔

مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
