
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اترنگی رے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کرنے پر والد سیف علی خان کے ردِ عمل کے بارے میں بتادیا۔
سارہ علی خان نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ والد نے اکشے کمار سے متعلق کہا تھا کہ ان کا اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا تھا اور مجھے یقین ہے کہ میرا بھی اکشے کے ساتھ کام کا تجربہ اچھا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی ایسا محسوس نہیں ہوا کہ میں بھارت کے سب سے بڑے اسٹار کے ساتھ کام کر رہی ہوں وہ ایک پرسکون انسان ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا بھی آسان ہے۔
سارہ علی نے بتایا کہ یہ بہترین تھا اور میرا خیال ہے کہ وہ سپر اسٹار ہیں ان کی موجودگی بہترین ہے، بہترین توانائی ہے لیکن ایک بات یہ کہ وہ بہت نفیس انسان ہیں۔
واضح رہے کہ سارہ علی خان اس وقت اکشے کمار اور دھنوش کے ساتھ اپنی فلم اترنگی رے کی پروموشن میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News