 
                                                      اداکارہ
بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی اپنے شوہر نک جونس کے ساتھ شادی کی سالگرہ ماننے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر گزشتہ کئی روز سے بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس کی علیحدگی کی خبریں زیر گردش تھیں جسے نہ صرف پریانکا چوپڑا کی والدہ مدھو چوپڑا نے بکواس قرار دیا بلکہ خود اداکارہ نے بھی اپنے شوہر کی پوسٹ پر کمنٹ کرکے ان خبروں کو غلط ثابت کیا۔
دراصل پریانکا چوپڑا کی نک جونس سے علیحدگی کی خبروں کی وجہ خود اداکارہ بنیں، جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے نام کے آگے سے نک جونس کا نام ہٹا کر صرف پریانکا چوپڑا کردیا جس سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پریانکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی کی تیسری سالگرہ مناکر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تمام خبروں کو غلط ثابت کردیا اور سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں پریانکا چوپڑا ایک کمرے میں موجود ہے جسے دلہن کی طرح سجایا گیا ہے۔
امریکی گلوکار واداکار نک جونس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ مختصر ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں صرف 3 سال لکھا اور ساتھ دل والا ایموجی بھی بنایا جب کہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر اسی ویڈیو کی ایک تصویر شیئر کی۔
واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے 2018 میں مختلف تقاریب میں ایک ساتھ دکھائی دیے جس کے بعد انہوں نے دسمبر 2018 کو شادی کرلی، ان کی شادی ہندو رسم ورواج اور عیسائی عقیدے کے مطابق ہوئی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 