Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار کی پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے ڈائٹنگ سے نہیں، نوازالدین صدیقی

Now Reading:

اداکار کی پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے ڈائٹنگ سے نہیں، نوازالدین صدیقی
نوازالدین صدیقی

بالی وڈ انڈسٹری کا ایک قابل، بہترین اور ابھرتا ہوا نام نواز الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کس بھی اداکار کی اصل پہچان اس کے کام سے ہوتی ہے، ڈائٹنگ سے نہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بتایا ہے کہ انہیں جو کچھ کھانے کا دل کرتا ہے وہ کھاتے ہیں اور اگر ڈائٹ کی ضروت پڑ بھی جائے تو صرف رات کا کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔

اداکار نے کہا ہے کہ ڈائٹنگ کا ہرگز تعلق کسی اداکار کے کام سے نہیں ہوتا ہے اور اگر ایسا ہوتا تو میں بھی ڈائٹنگ پر ضرور توجہ دیتا لیکن ایسا نہیں ہوتا ہے۔

اداکاری کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’میں اس انڈسٹری میں اداکاری کرنے کے لئے ہوں ناکہ ریسلنگ کرنے لئے آیا ہوں جو مجھے اپنی باڈی بلڈنگ کرنے کی ضروت پیش آئے‘۔

نواز الدین صدیقی نے اپنے فلمی کیریئر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے دہلی میں 4 سے 5 سالوں تک بہت سے چھوٹے چھوٹے رولز کئے لیکن اس دوران معاشی صورتحال بہت خراب تھی جس کی وجہ سے میں نے چوکیدار کی بھی نوکری کی اور صرف چائے اور بسکٹ پر گزر بسر کیا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ سال 2000 میں جب وہ اپنے کیریئر کے سلسلے میں ممبئی آئے تو انہیں کام ملنا شروع ہوا اور اتنے سالوں کی انتھک محنت کے بعد میں نے خود کی صلاحیتوں کو ثابت کیا۔

اداکار نے اپنے انٹرویو میں اس بات کو واضح کیا ہے کہ اداکاری سے متعلق کوئی خاص قانون نافذ نہیں ہے کیونکہ اگر آپ اچھے اداکار ہو تو وہ لوگوں کے سامنے ضرور آئنگی اور میں بھی اس انڈسٹری میں 8 سال گمنامی کے گزارے جس کے بعد میری صلاحیتوں کی بناء پر لوگ مجھے جاننے لگے اور اب اتنی عزت ملتی ہے کہ کبھی کبھی گھبرا جاتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر